ملتان سلطانز کو فائنل میں شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری مرتبہ چیمپئن

 

پاکستان سپر لیگ 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر تائٹل اپنے نام کر لیا۔

ملتان سلطانز کو فائنل میں شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری مرتبہ پی ایس ایل چیمپئن بن گیا۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 160 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

اس سے قبل ملتان سلطانز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے تھے۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مارٹن گپٹل 50 اور اعظم خان 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عماد وسیم 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ نسیم شاہ نے 17 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا حنین شاہ نے فائنل کی آخری گیند پروننگ شاٹ لگایا

ملتان سلطانز کی جانب سے افتخار احمد، خوشدل شاہ نے 2،2 ڈیوڈ ولی، محمد علی اور اسامہ میر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی

اسلام آباد یونائیتڈ اس سے قبل 2016 میں پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن اور 2018 میں تیسرے ایڈیشن کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا۔

عثمان خان 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان محمد رضوان 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، افتخار احمد نے 20 گیندوں پر 32 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں تین چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

یاسر خان 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ڈیود ولی 6 رنز بنا کر عماد وسیم کا نشانہ بنے، جانسن چارلس 4 رنز بنا کر چلے بنے، خوشدل شاہ 11 رنز بنا کر مارٹن گپٹل کو کیچ دے بیٹھے۔ کرس جارڈن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، اسامہ میر 6 رنز بنا سکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ پی ایس ایل فائنل میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ کپتان شاداب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر شاداب خان الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔

پی ایس ایل (پی ایس ایل) سیزن نو کے فائنل میں آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہیں۔ ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کے پاس ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں کولن منرو اور ٹائمل ملز کی واپسی ہوئی ہے اور ملتان سلطانز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

اسٹیڈیم کے مختلف انکلوژر میں نشستوں کی از سر نو تزین و آرائش کردی گئی، اسٹیڈیم میں صفائی ستھرائی کا خصوصی اہتمام کیا گیا، تماشائیوں کو زیادہ سے زیادہ بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

فائنل کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات جبکہ اسٹیڈیم کے اطراف شاہراؤں اور سڑکوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے مربوط پلاننگ کی گئی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ: کولن منرو، مارٹن گپٹل، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ، عبید میک کوئے

ملتان سلطانز اسکواڈ: محمد رضوان (کپتان اور وکت کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، جانسن چارلس، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، محمد علی، عباس آفریدی

error: Content is protected !!