وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت سپورٹس کی ترقی کیلئے میگا منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس
سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال اورڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے صوبائی وزیرکھیل کو سپورٹس منصوبوں بارے بریفنگ دی
پنجاب میں 300سپورٹس گراؤنڈز، 20نئی ای لائبریریز اور18 نئے تحصیل سپورٹس کمپلیکس بنانے جارہے ہیں، وزیرکھیل پنجاب
سپورٹس کے322انفراسٹرکچر میں 113کی او رہالنگ کی جائے گی،چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کرلیاہے، فیصل ایوب کھوکھر
سپورٹس کے 7منصوبہ جات جن میں کنٹیکٹ باڈی سپورٹس سنٹر، نیشنل ہاکی سٹیڈیم،شاہ کوٹ جمنازیم اور فیصل آباد میں ہاکی سٹیڈیم کا جلدافتتاح کیا جائے گا، وزیرکھیل پنجاب
سپورٹس انفراسٹرکچر کی حفاظت کیلئے مینٹینس اور رپیرنگ کا شعبہ جلدقائم کرنے جارہے ہیں،سپورٹس کی ترقی کیلئے بیرونی ممالک سے ماسٹر کوچز بلائیں گے، فیصل ایوب کھوکھر
لاہور18مارچ2024ء۔ وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت پنجاب میں سپورٹس کی ترقی کیلئے میگا منصوبوں کی پلاننگ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہواہے،
پنجاب سٹیڈیم میں پیر کے روز ہونیوالے اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال اورڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال بھی شریک تھے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال اورڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے صوبائی وزیرکھیل کو سپورٹس منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی ہے،
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ پنجاب میں 300سپورٹس گراؤنڈز بنانے جارہے ہیں،ہمارا ٹارگٹ ہے کہ 20نئی ای لائبریریز بھی بنائی جائیں،
پنجاب کی ان18تحصیلوں میں جہاں سپورٹس کمپلیکس نہیں وہاں نئے سپورٹس کمپلیکس بنائیں گے،سپورٹس کے322انفراسٹرکچر میں 113کی او رہالنگ کی جائے گی،
چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کے بارے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے،لاہور میں پہلے سپورٹس سٹی کا بھی جائزہ لیا جارہاہے،صوبائی وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس کے 7منصوبوں کا جلد افتتاح کیا جائے گا،
تین ماہ کے اندر 16سپورٹس کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کیا جائے گا،کنٹیکٹ باڈی سپورٹس سنٹر اور نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا افتتاح جلد ہوگا،
نئے تعمیر ہونیوالے شاہ کوٹ جمنازیم اور فیصل آباد میں ہاکی سٹیڈیم کا بھی افتتاح کیا جائے گا،سپورٹس انفراسٹرکچر کی حفاظت کیلئے مینٹینس اور رپیرنگ کا شعبہ جلد قائم کرنے جارہے ہیں،
انڈوومنٹ فنڈ سے کھلاڑیوں کی مدد کریں گے،صوبائی وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ کبڈی اور میٹ ریسلنگ کے کھیل میں اصلاحات لیکر آرہے ہیں،کوچز کی ڈویلپمنٹ پر رقم خرچ کریں گے،
سپورٹس کی ترقی کیلئے بیرونی ممالک سے ماسٹر کوچز بلائیں گے،ہم سپورٹس کی ترقی کیلئے کوچز کو جدید تربیت دلوائیں گے، اولمپئن ارشد ندیم سمیت کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود پر مکمل فوکس ہوگا،
اجلاس میں سپیشل پلانٹ یونٹ بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کوڈیجیٹل کرنے جارہے ہیں، انڈوومنٹ فنڈمیں سے انڈر16کھلاڑیوں اور رائزنگ پنجاب کے کھلاڑیوں کو ایک سال کے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔
سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال اور ڈجی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے سپورٹس کیلنڈر، سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ اور ڈیپارٹمنٹ کے ٹارگٹس بارے تفصیلی بریفنگ دی۔