وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی نویں پاکستان سپر لیگ 2024 جیتنے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مبارکباد
دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا :یہ کسی ایک ٹیم کی نہیں پاکستان کی جیت ہے کرکٹ کا کھیل پوری قوم کو متحد کرتا ہے
وزیراعظم کا نویں پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ, سیکیورٹی فورسز , انتظامیہ, دیگر تمام منتظمین اور شائقین کرکٹ کو خراج تحسین
پوری سیریز میں شاندار مقابلے اور بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ دیکھنے میں آئی پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے خصوصی طور پر ممنون ہیں
پی ایس ایل نے نہ صرف کرکٹ شائقین کو بہترین تفریح مہیا کی ہے بلکہ گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ کی کھوج میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے پی ایس ایل کی بدولت پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں مدد ملی ہے
حکومت ملک میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کیلئے پرعزم ہے
یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دیکر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔