چیڈوک کی شاندار سینچری سے نیو یارک سپر اسٹاراسٹرائیکرز کو لائنز پر 143 رنز سے فتح

چیڈوک کی شاندار سینچری سے نیو یارک سپر اسٹاراسٹرائیکرز کو لائنز پر 143 رنز سے فتح
پالے کیلے (19 مارچ 2024) چیڈوک والٹن کی شاندار سنچری اور شاندار باؤلنگ کی بدولت نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز نے پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری لیجنڈز کرکٹ ٹرافی 2024 میں کولمبو لائنز کو 143 رنز سے شکست دیدی ۔ یہ ٹورنامنٹ میں اب تک کی سب سے بڑی جیت ہے۔

اس شاندار فتح کے ساتھ ہی سپر اسٹار اسٹرائیکرز نے لیگ مرحلے کا اختتام چھ میچوں میں سے پانچ میں فتح کے ساتھ کیا اور پوائنٹ ٹیبل پر پہلے پوزیشن پر آگئی۔

اصغر افغان کی قیادت میں کولمبو لائنز نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے نیو یارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کی قیادت کپتان یوراج سنگھ کی غیر موجودگی میں قائم مقام کپتان ڈینیئل کرسچن نے کی۔

لائنز کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا کیونکہ اسٹرائیکرز کی اوپننگ جوڑی چیڈوک والٹن اور الویرو پیٹرسن نے پہلی وکٹ کے لیے 129 رنز کی مضبوط شراکت قائم کی۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز والٹن نے 46 گیندوں پر 107 رنز بنائے

جس میں 8 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔ پیٹرسن نے 34 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلی ۔ نیویارک سپر اسٹار اسٹرائیکرز نے 15 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔

ایک مشکل ہدف کے تعاقب میں لائنز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کپتان اصغر افغان کی 19 گیندوں پر 25 رنز کی عمدہ کوشش کے باوجود لائنز کی ٹیم 11.4 اوورز میں 71 رنز ہی بنا سکی۔

بین ڈنک (15) اور مالنڈا پشپا کمارا (10) واحد بلے باز تھے جو رنز کے تعاقب میں ڈبل فیگر تک پہنچے۔

اس سے قبل دن کے پہلے میچ میں دہلی ڈیولز نے کینڈی سیمپ آرمی کو 6 سوکٹوں سے شکست دیکر مقابلے میں اپنی دوسری فتح حاصل کی۔

بائیں ہاتھ کے اسپنر اقبال عبداللہ کی شاندار باؤلنگ کی بدولت دہلی ڈیولز نے کینڈی سیمپ آرمی کو مقررہ 90 گیندوں پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز تک محدود کردیا۔

جواب میں دہلی ڈیولز نے 12.2 اوورز میں صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 6 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی۔

تعارف: News Editor