پشاور سپورٹس کمپلیکس میں غیراخلاقی گفتگو پر کوچ کی ویڈیو وائرل
پشاور.سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواہ کے کوچ کی غیر اخلاقی گفتگو کی ٹک ٹاک پر وائرل ویڈیوہوگئی ہیں جس میں وہ ٹک ٹاک میں ویڈیو کو مقبول اور مزاحیہ بنانے کیلئے غیر اخلاقی گفتگو کررہے ہیں
جبکہ یہ سب کچھ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی حدو د میں واقع ٹریننگ کے ایریا میں پیش آیاہے جو گذشتہ کئی دنوں سے وائرل ہے
رمضان المبارک میں وائرل ہونیوالے اس ویڈیو نے جہاںعام لوگوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے وہاں پر کھیلوں سے وابستہ حلقے بھی پریشان ہیں کہ اگر ایک کوچ اس طرح کی غیر اخلاقی حرکت صرف ٹک ٹاک پر ویڈیو کیلئے کرسکتا ہے
تو وہ اپنے متعلقہ شعبے میں نئے آنیوالے بچوں کو کس طرح کی تربیت فراہم کرے گا ،اور ان سے کھیل کی تربیت حاصل کرنے والے کھلاڑی کیا سیکھ سکیں گے
کھیلوںسے وابستہ حلقوں نے اس معاملے میں سیکرٹری سپورٹس خیبر پختونخواہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے واضح رہے کہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے ٹک ٹاک اوردیگر ایپس کے استعمال پر صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں پابندی بھی عائد کی ہوئی ہیں
تاہم اس کے باوجود اس وائرل ویڈیو نے جہاں انتظامیہ کی غفلت کو واضح کیا ہے وہیں پر بعض کوچز میں اخلاقی تربیت کی کمی کو بھی ظاہر کیا ہے