ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویزاقبال کی زیر صدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس
اجلاس میں سپورٹس سہولیات کومنافع بخش بنانے، یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور سپورٹس سہولیات کی مینٹینس کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو منافع بخش بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، سپورٹس سہولیات میں دکانیں بنا کر ریونیو اکٹھا کیا جائیگا، ڈی جی سپورٹس پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہر صوبائی حلقہ میں سپورٹس سہولیات بنائی جائیں گی جن میں خواتین کیلئے الگ جم بھی بنائے جائیں گے، پرویز اقبال
لاہور 22مارچ 2024ء ۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویزاقبال کی زیر صدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہواہے،اجلاس میں پنجاب کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران نے شرکت کی ہے،
جمعتہ المبارک کے روز ہونیوالے اجلاس میں سپورٹس سہولیات کو منافع بخش بنانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویزاقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس سہولیات میں دکانیں بنا کر ریونیو اکٹھا کیا جائیگا،
سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو منافع بخش بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے بھی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو منافع بخش بنانے کی ہدایت کی گئی ہے،
تمام افسران اپنے ڈسٹرکٹ کے حوالے سے ریونیو اکٹھا کرنے کیلئے تجاویز دیں اور تحریری طور پر دستیاب سہولیات بارے آگاہ کریں، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو مزید منظم کیا جائے گا
تاکہ گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی سپورٹس پرخصوصی توجہ ہے،ان کے ویژن کے مطابق پنجاب کے ہر صوبائی حلقہ میں سپورٹس سہولیات بنائی جائیں گی،
ہر سپورٹس سہولیات میں خواتین کیلئے الگ جم بھی بنایا جائے گا،ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے تمام افسران کو اپنے ڈسٹرکٹ میں موجود سپورٹس سہولیات کی مینٹینس کیلئے سسٹم بنانے کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس میں ڈائریکٹرایڈمن محمد کلیم، ڈائریکٹرسپورٹس یاسمین اختر، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز رانا ندیم انجم، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو قیصر رضا،ڈپٹی ڈائریکٹرز ظہوراحمد، عطاء الرحمن اور طارق خانزادہ بھی موجود تھے۔