سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان انتقال کر گئے۔

 سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) شہریار خان انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق شہریار خان طویل عرصے سے علیل تھے اور آج لاہور میں انتقال کر گئے، شہریار خان کی عمر 89 برس تھی۔

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کی تدفین کراچی میں ہو گی، ان کی میت کو آج کراچی لے جایا جائے گا۔

شہریار خان دو مرتبہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے، شہریار خان سابق سفارت کار بھی تھے اور وہ سیکرٹری خارجہ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

شہریار خان معروف سفارتکار تھے۔ وہ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ بھی رہے۔ اس کے علاوہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر اور 2 بار چیئرمین پی سی بی بھی رہے۔

مرحوم بھارت کے سابق کپتان نواب منصور خان پٹودی کے کزن تھے اور پاک بھارت کرکٹ ڈپلومیسی کے ماہر تھے۔

error: Content is protected !!