چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ کے وسائل میں اضافے کا پلان کا پلان طلب کرلیا
پی سی بی کا ریوینو جنریشن کا قابل عمل پلان تیار کیا جائے ۔ محسن نقوی
چئیرمین پی سی بی نے ڈائریکٹرز مارکیٹنگ۔ اسٹیٹ اور کمرشل کو ریونیو جنریشن کاپلان مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا
نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہے تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں۔ محسن نقوی
کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر سطح پر جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ محسن نقوی
پی سی بی کو لیڈنگ ادارہ بنانے کےلیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائے جائیں۔ محسن نقوی
اجلاس میں پی ایس ایل کو زیادہ دلچسپ بنانے اور خواتین کرکٹرز کےلئے پی ایس ایل شروع کر نے کی تجاویز
تمام ڈائریکٹرز نے اپنے شعبوں کے امور کے بارے میں آگاہ کیا
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ کے ایشوز کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی
چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر ۔ پی ایس ایل لیگ کی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھیں
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ریوینوجنریشن کا پلان طلب کر لیا۔ متعلقہ ڈائریکٹرز کو ٹاسک دے دیا
چئیرمین پی سی بی کی زیر صدارت تمام ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس۔ پی ایس ایل کو زیادہ دلچسپ بنانے اور خواتین کرکٹرز کےلئے پی ایس ایل شروع کر نے کی تجاویز
لاہور 23 مارچ۔۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی سی بی کے وسائل میں اضافے کا پلان پلان طلب کرلیا ہے ۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کمیٹی روم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے تمام ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کی
اور بورڈ کے ریوینو میں اضافے کے لئے متعلقہ ڈائریکٹرز کو ہدایات دیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہدایت کی کہ پی سی بی کے ریوینو جنریشن کا قابل عمل پلان تیار کیا جائے ۔
چئیرمین پی سی بی نے ڈائریکٹرز مارکیٹنگ۔ اسٹیٹ اور کمرشل کو ریونیو جنریشن کاپلان مرتب کرنے کا ٹاسک دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بہتر بنانا ہے
تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سہولتیں میسر ہوں۔ کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر سطح پر جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ پی سی بی کو لیڈنگ ادارہ بنانے کےلیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔
اجلاس میں پی ایس ایل کو زیادہ دلچسپ بنانے اور خواتین کرکٹرز کےلئے پی ایس ایل شروع کر نے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ کے ایشوز کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو تمام ڈائریکٹرز نے اپنے شعبوں کی کارکردگی اور متعلقہ امور کے بارے بریفنگ دی ۔
چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر ۔ پی ایس ایل لیگ کی کمشنر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔