پی سی بی کے سابق چئیرمین شہر یارخان کراچی میں سپرد خاک

 پی سی بی کے سابق چئیرمین اور سابق سیکریٹری خارجہ شہر یارخان کو کراچی میں سپردخاک کردیا گیا۔

شہریار خان ہفتہ کو طویل علالت کے بعد لاہورمیں 89 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے تھے،

شہریارخان کی نماز جنازہ ان کی آبائی رہائش گاہ بھوپال ہاؤس ملیر سٹی میں ادا کی گئی

جس میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین شیخ، سابق ٹیسٹ کپتان وسیم باری، سرفراز احمد و دیگر نے شرکت کی۔

تعارف: News Editor