انٹر کالج رمضان T-20 کپ کے افتتاحی میچ میں گورنمنٹ کالج ناظم آباد فارمین کی کامیابی”،
ندیم عمر نے گیند کو ہٹ لگاکر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا
کراچی( اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام انٹر کالج رمضان T-20 کپ کا افتتاحی میچ گورنمنٹ کالج فار مین ناظم آباد نے 7 وکٹوں سے جیت لیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ندیم عمر نے میچ کے بہترین کھلاڑی غازی غوری کو کیش ایوارڈ دیا۔
عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد میں کھیلے گئے
نائٹ میچ میں گورنمنٹ کالج دہلی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنائے ۔دہلی کالج کی جانب سے عمر اطہر،18،طحہ علی 14رنز بنا کر نمایاں رہے ۔
گورنمنٹ کالج فار مین ناظم آباد کی جانب سے زید حسن نے14/3 عبداللہ نے13/2 اور برہان محمود نے6/2 وکٹیں حاصل کیں ۔جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے گورنمنٹ کالج فار مین ناظم آباد کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
غازی غوری نے دو چھکوں اور 10چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 70 بنائے۔دہلی کالج کے عمراطہر اور عفان عباسی نے بالترتیب 18/1,12/1 وکٹ حاصل کی ،میچ کے بہترین کھلاڑی غازی غوری قرار پائے ۔
قبل ازیں ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ندیم عمر نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔اس موقعہ تمام زونز کے عہدیداران اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین خالد نفیس ،نویدالامین،عارف وحید اور کوآرڈینیٹر پی سی بی راحت علی شاہ بھی موجود تھے.