مہتاب چائولہ رمضان فلڈ لائٹس ویٹرنز ہاکی ٹورنامنٹ
پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب گرین ، کراچی فٹنس کلب اور پاکستان ویٹرنز کلب وائٹ کی کامیابی
کراچی: اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں تیسرے مہتاب چائولہ رمضان فلڈ لائٹس ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا،
مہتاب چائولہ ٹاولز کے سی ای او کاشف مہتاب چائولہ نے ،ریحان اور فرخ چائولہ کے ہمراہ افتتاح کیا، اس موقع پر اولمپئین اصلاح الدین، ایچ ای سی کے ڈائریکٹر اسپورٹس جاوید علی میمن ، مسعود الرحمن ،حاجی غلام محمد اور دیگر بھی موجود تھے۔
اولمپیئن اصلاح الدین کو حکومت پاکستان کی جانب سے اعلیٰ ترین سول اعزاز نشان امتیاز ملنے پر انکے اعزاز میں کیک بھی کاٹا گیا.
ابتدائی روز تین میچ کھیلے گئے، پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب (گرین) ، (وائٹ) اور کراچی فٹنس کلب کی کامیابی،
حیدرآباد ویٹرنز، مورز ہاکی کلب اور نور الیون کو ناکامی کا سامنا رہا. اولمپیئن اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کے برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے گئے
پہلے میچ میں پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب(گرین) نے حیدرآباد ویٹرنز کلب کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کی جانب سے اولمپیئن کامران اشرف اور سمیر سلیم نے گول اسکور کئے،
شکست خوردہ ٹیم کا گول محمد آصف نے اسکور کیا. دوسرے میچ میں پاکستان ویٹرنز ہاکی کلب (وائٹ) نے نور الیون کو دس صفر سے شکست دیدی، فاتح ٹیم کی جانب سے اولمپیئن کاشف جواد نے ہیٹرک اسکور کی،
عارف بھوپالی نے دو جبکہ اولمپئین سمیر حسین ، زاہد غفار، عرفان خان ،خالد پراچہ اور اخلاق نے ایک، ایک گول اسکور کیا. تیسرے میچ میں کراچی فٹنس کلب نے مورز کلب کو ایک کے مقابلے میں دس گول سے شکست دیدی،
عمران خان ،عزیر احمد اور رضوان خان نے دو،دو عرفان ،افتخار ،انصر اور معین عالم نے ایک،ایک گول اسکور کیا۔ حریف ٹیم کا گول کامران نے اسکور کیا.
محمد وقاص، فرحان ، ندیم سعید طلحہ غوری نے امپائرنگ ، طارق خان ،واحد حسین، اسد ظہیر ، عمیر احمد نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دیئے۔۔