انٹر کالج رمضان T-20 کپ میں بیکن ہاوس سسٹم اور گورنمنٹ نیشنل کالج کی کامیابی۔
یفائی علی خان اور عبدل رافع کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام منعقد کردہ انٹر کالج رمضان T-20 کپ نائٹ کرکٹ میچز میں گزشتہ روز دو میچز کا فیصلہ ہوگیا۔
عید گاہ گراؤنڈ ناظم آباد میں بیکن ہاوس سسٹم نے ہیپی پیلس گرین کو 10 رنز سے ہرا دیا۔ بیکن ہاوس سسٹم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔
یفائی علی خان نے 4 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 56 اور عظمت شاہ نے 30 رنز بنائے۔ عمر اعجاز نے نے 31 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں ہیپی پیلس 134 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔
محمد دلاور ملک نے 32 اور عمر اعجاز نے 23 رنز بنائے۔ موریا مصطفی، ھیڈ سہیل اور اسجد اللہ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ کھیل کے اختتام پر یفائی علی خان کو مین آف دی میچ پانچ ہزار روپے دیئے گئے۔
آئی بی اے کراچی یونیورسٹی گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں گورنمنٹ نیشنل کالج نے گورنمنٹ کالج آصف آباد کو 10 رنز سے شکست دے دی۔ گورنمنٹ نیشنل کالج نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے۔
عبدل رافع نے 9 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 59 اور دانیال راجپوت نے 49 رنز بنائے۔ داؤد رضوان نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں گورنمنٹ کالج آصف آباد 9 وکٹوں پر 145 رنز بنائے۔
اسحاق نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 69 اور کاشان فرہاد نے 27 رنز بنائے۔ عبدل رافع اور دانیال جنید نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
کھیل کے اختتام پر سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے عبدل رافع کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ پانچ ہزار روپے کا کیش ایورڈ دیا۔