ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز ; پاکستان نے ازبکستان کو شکست دےدی۔

ایشیاء اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر 14کوللیفائرز پاکستان نے ازبکستان کو دوایک سے شکست دے دی

ایونٹ میں ازبکستان کیخلاف میچ میں ڈبلزمیں پاکستان کے طلحہ ابوبکر، جواد عمر فاتح رہے

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر ) ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز پاکستان نے اوزبکستان کو دو ایک سے شکست دےدی۔پاکستان نے کوار ٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ڈبلز میں پاکستان کے طلحہ ابوبکر، جواد عمر 2-6, 7-5, 10-6 سے فاتح رہے۔سنگلز کے پہلےمہچ میں طلحہ بوبکر نے 6-2, 6-4 سے کامیابیحاصل کی۔۔

سنگلز کے دوسرے میچ میں جواد عمرکو2-6، 6-7سےشکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کوارٹر فائنل میں جاپان کے مدمقابل ہوگا۔

ایشیااو شیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز ملیشیا کے شہر کوچنگ میں جاری ہیں۔ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز 30 مارچ تک جاری رہیں گے

error: Content is protected !!