پی سی بی کا بابر اعظم کو کپتان بنانے اور شاہین آفریدی کو ہٹانے کا اعلامیہ

پی سی بی کا بابر اعظم کو کپتان بنانے اور شاہین آفریدی کو ہٹانے کا اعلامیہ

…. ( اصغر علی مبارک ) ….

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابر اعظم کو کپتان بنانے اور شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کو دوبارہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کیا ہے پی سی بی کی جانب سے ’ایکس‘ پر جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے

کہ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کی متفقہ تجویز کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال (ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کپتان مقرر کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے بابر اعظم کو ایک بار پھر ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کی پیشکش کی تھی جبکہ مایہ ناز بلے باز نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی بابر اعظم کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنانا چاہتا تھا تاہم بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی قیادت کا مطالبہ کیا تھا۔

اس حوالے سے مزید بات چیت کے لیے پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے کاکول جاکر بابر اعظم سے ملاقات کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب ذرائع نے موجودہ ٹی 20 کپتان شاہین آفریدی سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ وہ کپتان کی تبدیلی کی خبروں سے ناخوش ہیں۔ یاد رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی دکھانے کے بعد 15 نومبر 2023 میں بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس سے استعفیٰ دےدیا تھا،

استعفے کے بعد پی سی بی نے ٹی 20 ٹیم کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان مقرر کیا تھا۔ تاہم 25 مارچ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان ایک بار پھر تبدیل ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں

اور آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کے لیے شاہین آفریدی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ بابر اعظم نے ورلڈکپ سمیت 71 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کی ہے،

وہ 52 ٹیسٹ، 117 ون ڈے، 109 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ پی سی بی اعلامیہ کے مطابق بابر اعظم کو ایک اسٹریٹجک اقدام کے تحت کپتان بنایا گیا،

بابراعظم شاہین شاہ آفریدی کی جگہ ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ اس میں گیا کہ شاہین آفریدی نے بلاشبہ خود کو ایک اسٹار فاسٹ بولر ثابت کیا،

پی سی بی نے بہترین کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے روٹیشن اور آرام کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے شاہین کو کپتانی سے ہٹایا۔ اعلامیے کے مطابق شاہین آفریدی کو ہٹانے کا فیصلہ

کھلاڑیوں کے طویل کریئر اور خاص کر فاسٹ بولرز کو انجریز سے بچانے کے ضمن میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ آج ہی بورڈ نے شاہین آفریدی کی جگہ بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کا اعلان کیا تھا

جب کہ اس طرح کی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ایک سیریز کے بعد کپتانی سے ہٹائے جانے پر فاسٹ بولر ناخوش ہیں۔ کاکول میں قومی ٹیم کے کیمپ کے دوران سلیکٹرز نے شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی تو فاسٹ باؤلر نے ایک مرتبہ پھر پوچھا تھا کہ ان کو ہٹانے کی وجہ کیا ہے۔

اس موقع پر سلیکٹرز نے جواب دیا کہ بیٹسمین فاسٹ باؤلر سے اچھے کپتان ثابت ہوتے ہیں اس لیے تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، شاہین نے سلیکٹرز کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد بابر اعظم نے 15 نومبر کو تینوں فارمیٹس کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

بابر کے استعفے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 جبکہ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ شاہین کی زیر قیادت قومی ٹیم نے ایک ہی سیریز میں شرکت کی تھی

اور نیوزی لینڈ میں ہونے والی اس سیریز میں قومی ٹیم کو 1-4 کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد پاکستان سپر لیگ میں بھی ان کی ٹیم دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کی پرفامرمنس انتہائی ناقص رہی

اور وہ پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہو گئی۔ اسی دوران شاہین کو قیادت سے ہٹانے کی بازگشت شروع ہوئی اور اب ایک بار پھر بابر اعظم کو قیادت سونپ دی گئی ہے۔

تعارف: News Editor