خیبرپختونخوا سنوکر چیمپئن شپ آخر ی مرحلے میں داخل

خیبر پختونخوا سنوکر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری 34ویں خیبر پختونخوا سنوکر چیمپئن میں آخری مرحلے میں داخل ہوگئی جس کا فائنل آج تین بجے کھیلاجائیگا، گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں پشاور کے شاہ خان نے ملک یاسر کو چار تین سے ہرایا، آزاد جموں کمشیر کے آکاش نے پشاور کے جلیل ماسکو کو چار صفر سے شکست دیکر اگلے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا اسی طرح پشاور کے سعود نے آزاد جموں کشمیر کے عبدالغفار کو چار تین سے شکست دی، پشاور کے سربلند نے مجاہد کو چار صفر سے ہرایا، اسی طرح ہزارہ کے شرجیل نے آزاد جموں کشمیر کے عبداللہ کو چار دو سے شکست دی،پشاور کے فواد نے آزاد کمشیر کے عبدالغفار کو چار ایک سے شکست دی، آزاد کشمیر کے عامر شہزاد نے ہزارہ کے محمد کامران کو چارصفر سے جبکہ آزاد جموں کشمیر کے سجاد عبداللہ نے پشاور کے عمران کو چار تین سے شکست دیکر کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ اس موقع پر انڈر 17 اور انڈر21 کے ٹرائلز بھی منعقد ہوئے جس میں کثیر تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

error: Content is protected !!