راولپنڈی (عمران ستی) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام مدثر کنگفو ہنگار اینڈ جمناسٹک اکیڈمی نے یوم پاکستان رمضان المبارک کنگفو ہنگار چیمپئن شپ راولپنڈی بہ مقابلہ اسلام آباد میل اینڈ فیمیل چیمپئن شپ 2024 شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس ڈبل روڈ میں منعقد کروائے
جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے 14 14 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ٹوٹل 14 مقابلے ہوئے جس میں راولپنڈی ٹیم میل اینڈ فیمیل نے 7 گولڈ میڈل حاصل کی
جبکہ اسلام آباد ٹیم نے بھی 7 گولڈ میڈل لے کر ایونٹ برابر کی ہوا اس ایونٹ کا چیمپین ٹرافی کے پی کے سے آنے والے مہمان ٹیم آفیشل علی خان جدون کو گفٹ کر دی
اس چیمپئن شپ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی ٹی ایس او عثمان شریف اور پاکستان کنگفو ہنگار فیڈریشن کا پریزیڈنٹ سر شہزاد عزیز تھے
دونوں ٹیموں کی شاندار کارکردگی پر ڈی ایس او راولپنڈی شمس توحید عباسی نے راولپنڈی ٹیم کوچ بشری اختر اور اسلام آباد ٹیم کوچ محمّد سعید کو مبارکباد دی
اس چیمپئن شپ کے آفیشل میں پاکستان کنگفو ہنگار فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری علی خان جدون پاکستان کنگفوہنگار فیڈریشن کے سینیئر ہیڈ کوچ استاد رب نواز خان سردار خان عبدالرحمن محمد سعید عامر علی عالیان ستی تھے
جبکہ فیمیل میں انٹرنیشنل پلیئر بشری اختر نیشنل پلیئر ماہم بیگ نیشنل پلیئر سحرش شہزادی صالحہ کنول سونیا شبیر تھی جبکہ سول سوسائٹی سے فیملیز عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی
اور اس ایونٹ کو سراہا اس چیمپئن شپ کے ارگنائزنگ سیکٹری مدثر کنگفو ہنگار اینڈ جمناسٹک اکیڈمی کے سی ای او مدثر بشیر تھے جنہوں نے مہمان خصوصی، اسلام آبادکے پی کے سے آنے والے پلیئرز آفیشلز،میڈیا اور ان کے ساتھ ساتھ تماشائیوں کا شکریہ ادا کیا