ویسٹ انڈیزویمنز کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان ویمنز اسکواڈ کا اعلان ۔
پانچ کرکٹرز کی اسکواڈ میں واپسی ۔سیریز 18 اپریل سے3 مئی تک کھیلی جائے گی۔
ویسٹ انڈیز ویمنز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے 16 رکنی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ویمنز اسکواڈ کا اعلان۔
ندا ڈار ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی۔
اسکواڈ میں پانچ کرکٹرز کی واپسی ڈومیسٹک پرفارمنس کی بنیاد پر ہوئی ہے۔ سلیم جعفر
آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے لیے یہ سیریز بہت اہم ہے۔ سلیم جعفر۔
تین ون ڈے 18 سے 23 اپریل تک ہونگے ، پانچ ٹی ٹوئنٹی 26 اپریل سے 3 مئی تک کھیلے جائیں گے۔
کراچی 9 اپریل، 2024:
سلیم جعفر کی سربراہی میں خواتین کی قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم کے خلاف 16 رکنی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں پانچ کرکٹرز کی واپسی ہوئی ہے۔
تین ون ڈے جو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں 18 سے 23 اپریل کے درمیان کھیلے جائیں گے جبکہ پانچ ٹی ٹوئنٹی 26 اپریل سے 3 مئی تک ہوں گے۔ تمام آٹھ میچز کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ون ڈے سیریز کے لیے وکٹ کیپر بیٹرز سدرہ نواز (67 ون ڈے، 56 ٹی ٹوئنٹی) کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے لیے چار کھلاڑی عائشہ ظفر (29 ون ڈے ، 20 ٹی ٹوئنٹی )
گل فیروزہ 2 ٹی ٹوئنٹی ) رامین شمیم (3 ون ڈے ، 4 ٹی ٹوئنٹی) اور طوبیٰ حسن (دونوں اسکواڈ میں منتخب ) ( ایک ون ڈے 21ٹی ٹوئنٹی ) اسکواڈ میں واپس آئی ہیں.
عائشہ، گل فیروزہ اور رامین جو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں 17 اپریل سے فیصل آباد میں شروع ہونے والے ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل تینوں کھلاڑی قومی ٹیم کو دوبارہ جوائن کر لیں گی۔
ون ڈے سیریز کے اختتام پر صدف شمس، سدرہ نواز اور وحیدہ اختر ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے فیصل آباد چلی جائیں گی۔
لیگ اسپنر غلام فاطمہ کو آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ کارحادثے میں لگنے والی چوٹوں سےمکمل طور پرصحت یاب ہوسکیں۔ وہ کراچی میں 20 کھلاڑیوں کے کیمپ کا حصہ تھیں ۔بسمہ معروف جو اسی حادثے میں زخمی ہوئی تھیں اگلے ہفتے فٹنس ٹیسٹ دیں گی جس کے بعد ان کے انتخاب کا فیصلہ کیا جائے گا۔
چیف سلیکٹر سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے کپتان ندا ڈار اور عبوری ہیڈ کوچ کی مشاورت سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی ہے۔
اسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی اور کیمپ میں اچھی مہارت کا مظاہرہ کرنے کی وجہ سے واپس آئی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز ہمارے لیے اہم ہے کیونکہ یہ ون ڈے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے
اور ہم ہوم سیریز میں زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ اگلے سال ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کے اپنے امکانات کو بڑھا سکیں۔
ون ڈے کے لیے پاکستانی خواتین اسکواڈ۔ ندا ڈار (کپتان) عالیہ ریاض بسمہ معروف ( فٹنس سے مشروط ) ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، منیبہ علی، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر )، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) طوبیٰ حسن، ام ہانی اور وحیدہ اختر
ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی خواتین اسکواڈ۔ ندا ڈار (کپتان)، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، بسمہ معروف ( فٹنس سے مشروط ) ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، منیبہ علی (وکٹ کیپر )، نجیہہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبہ حسن اور ام ہانی۔
پلیئر سپورٹ پرسنل: سائرہ افتخار (منیجر)، محتشم رشید (عبوری ہیڈ کوچ)، سلیم جعفر (بولنگ کوچ)، توفیق عمر (بیٹنگ کوچ)، حنیف ملک (فیلڈنگ کوچ)، محمد جاوید (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، سید نذیراحمد (میڈیا مینیجر)، رابعہ صدیق (فزیو تھراپسٹ)، زبیر احمد (انالسٹ) اور نادیہ عارف (ماسیوز)
18 اور 21 اپریل کے ون ڈے کے آغاز کا وقت:
مقامی شائقین کے لیے سیریز کو اے اسپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ تماشا کے کنسورشیم اور ٹرانس گروپ ایف زیڈ ای کی جانب سے سیریز کے حقوق حاصل کرنے کے بعد میچز تماشا پر بھی لائیو اسٹریم ہونگے ۔
اس کے علاوہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلے اور دوسرے ون ڈے کے اوقات میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ یہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سیریز کے ساتھ متصادم نہ ہوسکیں۔
اب وہ صبح 9.30 بجے شروع ہونگے۔ تیسرا ون ڈے دوپہر 3.30 بجے شروع ہوگا، جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں پہلی گیند شام 7.30 بجے کی جائے گی۔
16 رکنی ون ڈے اسکواڈ 13 اپریل کو کراچی میں جمع ہوگا جو 14 سے 17 اپریل تک نیشنل بینک اسٹیڈیم میں شیڈول ٹریننگ سیشن میں شرکت کرے گا۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔
سیریز کا شیڈول:
18 اپریل ۔ پہلا ون ڈے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی۔ (مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے۔
21 اپریل دوسرا ون ڈے ۔ (مقامی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے۔)
23 اپریل تیسرا ون ڈے (مقامی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے )
26 اپریل پہلا ٹی ٹوئنٹی ۔ ( مقامی وقت شام ساڑھے سات بجے )
28 اپریل۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی ۔ ( مقامی وقت شام ساڑھے سات بجے )
30 اپریل۔ تیسرا ٹی ٹوئنٹی ۔ ( مقامی وقت شام ساڑھے سات بجے )
2 مئی ۔ چوتھا ٹی ٹوئنٹی ۔ ( مقامی وقت۔شام ساڑھے سات بجے)۔
3 مئی – پانچواں ٹی ٹوئنٹی ۔( مقامی وقت شام ساڑھے سات بجے )۔