بی ایم ڈبلیو مینز ٹینس ٹورنامنٹ 15 اپریل سے جرمنی کے شہر میونخ میں شروع ہو گا۔

 بی ایم ڈبلیو مینز ٹینس ٹورنامنٹ 15 اپریل سے جرمنی کے شہر میونخ میں شروع ہو گا۔

یہ ایونٹ کا 108 واں ایڈیشن ہے اور اے ٹی پی ٹور 250 سیریز کا حصہ ہو گا۔

مینز سنگلز مقابلوں میں ڈنمارک کے ہولگر رونےٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ دفاعی چیمپئن ڈینش ٹینس سٹار ہولگر رونے نہ صرف ٹائٹل کے دفاع کے لئے نبرد آزم ہوں گے بلکہ ٹورنامنٹ میں سیکنڈ سیڈ کی حیثیت سے شرکت کریں گے

جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں جرمنی کے ہی الیگزینڈرزویروف ٹاپ سیڈڈ ہوں گے، جرمنی کے ہی جان لینارڈ سٹرف، کینیڈین ٹینس کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم اور برطانوی ٹینس کھلاڑی جیک ڈریپر بھی شامل ہیں۔

مینز ڈبلز میں الیگزینڈر ایرلر اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لوکاس میڈلر پر مشتمل آسٹریا کی جوڑی اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہوگی ۔ ٹورنامنٹ 7 روز جاری رہنے کے بعد 21 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

error: Content is protected !!