وومن ون ڈے ٹرائی سیریز ؛ سکاٹ لینڈ نے امریکہ کو 41 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی۔

وومن ون ڈے ٹرائی سیریز سکاٹ لینڈ نے جیت لی

یو اے ای وومن ون ڈے ٹرائی سیریز میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے امریکہ کو 41 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی۔ سکاٹ لینڈ کی ابطحہ مقصود پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

دبئی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ وکٹ کیپر بیٹر سارہ برائس نے 84 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

میگن میک کول 38، لورنا جیک 35 اور پریاناز چیٹرجی 33 رنز بنا سکیں۔ امریکہ کی جانب سے ادیتیباچداسما اور جیسیکا ولاتھگموا نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ گیتیکا کوڈالی،

سیتو سنگھ اور جیوانا آرس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں امریکہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنا سکی۔ گارگی بھوگلے 35 اور انیکا کولن 33 رنز بنا سکیں۔

سکاٹ لینڈ کی ابطحہ مقصود نے 30 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کلوئی ابیل نے 2 جبکہ پریاناز چیٹرجی، راچیل سلیٹر اور کیتھرین فریسر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

تعارف: News Editor