ڈسٹرکٹ ملتان فٹ بال کے نو منتخب صدر جاوید قریشی اور کابینہ کے اعزاز میں ظہرانہ

ملتان کرکٹ صدر محمد ارسلان خان کی ڈسٹرکٹ فٹ بال کے نو منتخب صدر میاں محمد جاوید قریشی اور کابینہ کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ تقریب۔

پھولوں کا تبادلہ کیک cutting . میاں محمد جاوید قریشی کی تاج پوشی ۔

ملتان (محمد ندیم قیصر)

ملتان کرکٹ کے مسلسل دوسری ٹرم کے صدر ارسلان خان کی طرف سے ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ملتان کے مسلسل چھٹی بار صدر منتخب ہونیوالے میاں محمد جاوید قریشی کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا

مہمان اور میزبان دونوں طرف سے پھولوں کا تبادلہ کیا گیا بزنس مین کہ حیثیت سے بھی منفرد پہچان کے حامل ارسلان خان نے اس پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام اپنے Business Hub نادر انٹر پرائزز نیو ملتان میں کیا تھا۔

جہاں میاں محمد جاوید قریشی اپنی کابینہ کے ہمراہ پہنچے تو ارسلان خان بھی اپنے منتخب عہدیداروں جنرل سیکرٹری امجد رزاق بھٹہ۔ فنانس سیکرٹری جاوید اقبال۔

ملتان ریجن کے سابق جنرل سیکرٹری حسن جمیل۔ نائب صدر محمد ارشاد سونی اور جوائنٹ سیکرٹری منظور لطیفی کے ہمراہ استقبال کیلئے موجود تھے۔

میاں محمد جاوید قریشی کے ہمراہ پاکستان کے انٹرنیشنل فٹ بالرز محمد عارف۔ رانا باقر علی کے علاوہ ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد ظفر شیروانی۔

آصف لاہوری ۔شیخ مقیم۔ریفری رانا مشتاق۔ عبدالشکور گجر ۔نوید قریشی ۔ حیدر قریشی بھی استقبالیہ میں شریک تھے۔

میاں محمد جاوید قریشی کی تاج پوشی کے بعد کیک cutting کی گئی۔ میزبان ارسلان خان اور مہمان میاں محمد جاوید قریشی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملتان کا سپورٹس ٹیلنٹ چاہے

جس کھیل کا بھی اس کی حوصلہ افزائی اور پروموشن کیلئے مل کر اپنے وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔۔۔ ان شاءاللہ ۔۔

تعارف: News Editor