پاکستان فٹبال فیڈریشن( پی ایف ایف) نے آئندہ ماہ ہونے والا نیشنل چیلنج کپ فٹبال لاہور سے اسلام آباد منتقل کردیا ہے۔
پی ایف ایف چیلنج کپ کا دوسرا راؤنڈ طویل تاخیر کے بعد یکم مئی سے شروع ہونا ہے۔
پی ایف ایف نے ایونٹ پہلے لاہور میں کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن اسپورٹس بورڈ پنجاب (ایس بی پی) نے پی ایف ایف کو ایونٹ کیلئے گراؤنڈ دینے سے انکار کردیا ۔
تاہم اب پی ایف ایف نے میچز اسلام آباد شفٹ کردیے ہیں جس کیلئے تین وینیوز فائنل کرلیے گئے ہیں ۔مقابلے مہران گراؤنڈ، پی ایس بی فٹبال پچ اور جناح اسٹیڈیم میں ہوں گے ۔
جناح اسٹیدیم میں صرف ناک آؤٹ راؤنڈ کے میچز ہوں گے ۔دوسری جانب کراچی میں اپریل کے آخر میں ہونے والی فٹسال چیمپئن شپ کیلئے مردوں کے 24 اور خواتین کی 6 ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔