بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن کی جانب سے شاہ زیب رند کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد

 بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نور احمد رند کی جانب سے شاہ زیب رند کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد،

کوئٹہ:  اپنے خیالات کا اظہار کرتے کہا کہ بلوچستان کے سپوت شاہ زیب رند نے کراٹے کومبیٹ کے عالمی مقابلوں میں روایتی حریف بھارتی کھلاڑی کو عبرت ناک شکست دے کر نہ صرف بلوچ قوم اور بلوچستان بلکہ پورے ملک پاکستان کا نام روشن کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا.

نور احمد رند نے کہا کہ روایتی حریف بھارت کیخلاف کامیابی پر حکومت کی طرف سے خاموشی افسوسناک ہے، چہ جاۓ کہ حکومت انعامات کا اعلان کرتی شاہ زیب کیلۓ داد رسی کے الفاظ تک کہنے کی زحمت نہیں کی گئ

جس پر بہت افسوس ہوا، بطور سپورٹس مین حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ فخر بلوچستان شاہ زیب رند کیلئے فوری طور پر انعامات کا اعلان کیا جاۓ.

تعارف: News Editor