ڈپٹی چیئرمین سینٹ آف پاکستان سیدال خان ناصر نے اپنے ایک پیغام میں شاہ زیب رند کو فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا شاہ زیب رند نے دبئی میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دیکر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا
رپورٹ (اسپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد)
اسلام آباد : شاہ زیب رند نے حریف کھلاڑی کو ناک آؤٹ شکست دی بلوچستان کے نوجوانوں ہمیشہ کھیلوں کے میدانوں میں اپنے جوہر دیکھائے اور سبز ہلالی پرچم کو دنیا بھر میں بلند کیا
پاکستان کا نام روشن کرنے والے بلوچستان کے نوجوانوں پر فخر ہی کراٹے کمبیٹ دبئی میں فائٹ جیتنے پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند کو مبارک باد دیتے ہوئے
ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ شاہ زیب رند نے شاندار کھیل پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور یہ ثابت کیا کہ بلوچستان میں کھیلوں کے شعبوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں
انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے فخر کی بات ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹس کے کھلاڑی شاہ زیب رند اپنے ملک کا پرچم بلند کیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان بھرپور صلاحیتیں رکھتے ہیں
اور ہمارے کھلاڑیوں نے ہمیشہ بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک و صوبے کا نام روشن کیا ہے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصر نے فائٹ جیتنے والے شاہ زیب رند کی مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
اور امید ظاہر کی ہے کہ بلوچستان کے کھلاڑی مستقبل میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ شاہ زیب رند جیسے باصلاحیت کھلاڑی ہمارا سرمایہ افتخار ہیں
حکومت ایسے کھلاڑیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرے گی جنہوں نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔