شاہ زیب رند کا فائٹ جیتنے کے بعد کوئٹہ پنچنے پر شاندار استقبال

شاہ زیب رند فائٹ جیتنے کے بعد کوئٹہ پنچنے پر سیکرٹری سپورٹس بلوچستان ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی پاکستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے فائنانس سیکرٹری عبداللہ رند امین اللہ ترین نے مبارکباد دی

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہونے والی کراٹے کمبیٹ 45 میں پاکستان نے بھارت کو 2-1 سے شکست دی،

پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند نے بھارتی کپتان رانا سنگھ کو فیصلہ کن آخری راؤنڈ میں ہرا کر پاکستان کو فتح دلوائی۔

فتح کے بعد پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند سے بھارتی سپر اسٹار سلمان خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ سنجے دت کا بیٹا بھی تھا۔

سلمان خان نے شاہ زیب رند کو گلے مل کر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیتے ہو یار۔

error: Content is protected !!