سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال کی زیر صدارت پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے اموربارے اہم اجلاس
موسم گرما میں نوجوان سوئمرز کی تربیت کے لیے سمر کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا، سیکرٹری سپورٹس پنجاب
سوئمنگ کو فروغ دینے کیلئے سوئمنگ چیمپئن شپ کرائی جائے
تاکہ ہمارے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع میسرآسکیں،مظفرخان سیال
پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں سوئمنگ کی بہترین سہولیات موجود ہیں،
نوجوان اس انٹرنیشنل معیار کی سہولیات سے استفادہ حاصل کریں، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال
لاہور 23 اپریل 2024ء۔ سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفر خان سیال کی زیر صدارت پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے حوالے سے پنجاب سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقدہوا ہے،
پیر روز کے روز ہونیوالے اجلاس میں پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے امور کا جائزہ لیاگیا، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے خصوصی شرکت کی ہے،
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے پاس بین الاقوامی معیار کا سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس موجود ہے،
موسم گرما میں نوجوان سوئمرز کی تربیت کے لیے سمر کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفر خان سیال نے ہدایت کی کہ سوئمنگ کو فروغ دینے کیلئے سوئمنگ چیمپئن شپ کرائی جائے تاکہ ہمارے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع میسرآسکیں،
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں سوئمنگ کی بہترین سہولیات موجود ہیں، نوجوان انٹرنیشنل معیار کی سہولیات سے استفادہ حاصل کریں،
پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کے ممبران اور سوئمرز کوسوئمنگ کے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ظہور احمد، چیف سپورٹس کنسلٹنٹ حفیظ بھٹی اور سوئمنگ پول کے انچارج عامر شاہ بھی موجود تھے۔