انٹرنیشنل میچز کی ٹکٹوں میں مبینہ گھپلوں پر انکوائری شروع

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انٹرنیشنل میچز کی ٹکٹوں میں مبینہ گھپلوں کے معاملے پر ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے کو شکایت ملی تھی کہ پی سی بی میں کروڑوں روپے مالیت کا فراڈ ٹکٹوں کی مد میں کیا گیا، ایف آئی اے لاہور کی ٹیم نے ماوش عمر نامی آفیسر کو طلب کرکے اس کا بیان ریکارڈ کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کا سار ا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، ٹکٹوں کی فروخت میں کروڑوں روپے کی ہیرا پھیری کی گئی ہے، اس حوالے سے جلد پی سی بی کے مزید افسران کو طلب کیا جائے گا۔

یہ بھی یاد رہے کہ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں نجم سیٹھی نے کہاکہ پی سی بی کی ہیڈ آف ٹکٹنگ مہوش عمر کے ساتھ ایف آئی اے کے عملے نے جو بدتمیزی کی یہ سب ایک فریق کی ذاتی رنجش کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

PCB Affairs: I do not like commenting on PCB affairs lest my motive be misunderstood. But this time I am compelled to point out a grave injustice to a valued professional in PCB. Full story:
1. FIA raided the PCB office yesterday, misbehaved with the staff, and whisked away Head…

— Najam Sethi (@najamsethi) April 30, 2024

انہوں نے کہاکہ مہوش عمر نے پاکستان کرکٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا، ٹکٹنگ کے انتظامات میں ان کا کردار قابل ستائش ہے۔ نجم سیٹھی نے کہاکہ مہوش عمر پر لگائے گئے بے ضابطگیوں کے الزامات کسی بھی طور پر درست نہیں ہیں۔

تعارف: News Editor