آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024کے لئے بھارت نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ کے لئے روہت شرما کو کپتان جبکہ ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان مقرر کیا ہے۔
کے ایل راہول اور شبھمن گِل اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں، ویرات کوہلی، جیسوال، سوریا کمار یادیو، ریشبھ پنت اور رویندرا جدیجا اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
اکشرپٹیل، کلدیپ یادیو،سنجو سمسن، شیوام دوبے، چھل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمبرا اور محمد سراج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ شمن گل، رنکھوسنگھ، خلیل احمد اور اویش خان کو ریزرومیں رکھا گیا ہے۔