ایچ ای سی ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ میں پنجاب اور کے پی کے، کی برتری

ایچ ای سی ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ میں پنجاب اور کے پی کے، کی برتری
چھ روزہ ایونٹ میں دس ٹیمیں شریک، اختتامی تقریب تین مئی کو ہوگی

ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ کے مقابلے اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہیں۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ان مقابلوں کی میزبانی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کر رہی ہے

چھ روزہ مقابلوں میں ہر صوبے سے دو دو ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔مقابلوں کی اختتامی تقریب تین مئی کو روڈھم ہال،سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہو گی۔۔دوسرے روز پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی ٹیموں نے برتری ثابت کی۔

بوائز مقابلوں میں کے پی کے بی ٹیم نے اسلام آباد بی ٹیم کو شکست دی، ایک اور میچ میں پنجاب بی ٹیم نے بلوچستان بی ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

تیسرے میچ میں پنجاب اے نے بلوچستان اے کو تین صفر سے کامیابی سمیٹی۔۔
پنجاب بی نے فیڈرل بی کو ہرا دیا۔کے پی کے اے نے سندھ اے کو شکست دی۔سندھ بی کو کے پی کے ہاتھوں شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔پنجاب اے نے اسلام آباد اے کو ہرا دیا۔۔

آخری میچ میں کے پی کے اے نے اسلام آباد اے پر غلبہ پایا۔گرلز مقابلوں میں کے پی کے اے نے بلوچستان اے کے خلاف کامیابی حاصل کی۔۔

کے پی کے اے نے اسلام آباد اے کے خلاف فتح پائی۔۔پنجاب بی نے بلوچستان بی کو زیر کیا۔پنجاب اے نے بلوچستان اے کے خلاف برتری ثابت کی۔۔کےپی کے بی نے سندھ بی کو شکست دی۔

کے پی کے اے نے سندھ اے کے خلاف کامیابی حاصل کی۔پنجاب بی نے اسلام آباد بی کو شکست دی۔پنجاب اے نے اسلام آباد اے کو ہرایا۔۔دوسرے دن کے آخری میچ میں اسلام آباد بی کو کے پی کے بی کے ہاتھوں شکست کھائی۔

تعارف: News Editor