افغانستان فٹسال ٹیم نے ورلڈ کپ 2024ء کے لیے کوالیفائی کر لیا

افغان ٹیم نے آج صبح ایشیا کپ کے پلے آف راؤنڈ میں کرغزستان کو 3-5 سے شکست دے کر فٹسال ورلڈ کپ 2024ء کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب افغان ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرے گی۔

افغانستان کے علاوہ فرانس، نیوزی لینڈ اور تاجکستان وہ ٹیمیں ہیں جنہوں نے پہلی بار فٹسال ورلڈ کپ میں جگہ بنائی ہے۔

فٹسال ورلڈ کپ 2024ء کا 10 واں راؤنڈ 14 ستمبر کو ازبکستان میں شروع ہوگا جس میں 26 ٹیمیں شرکت کریں گی

تعارف: News Editor