خصوصی افراد کے مقابلے کے آرگنائزر کا خصوصی کھلاڑی کیساتھ ڈرامہ

خصوصی افراد کے مقابلے کے آرگنائزر کا خصوصی کھلاڑی کیساتھ ڈرامہ

حیات آباد میں شروع ہونیوالے خصوصی افراد کے کھیلوں مقابلے میں صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے خصوصی ملازم کیساتھ بھی مقابلے کروانے آرگنائزر نے ڈرامہ کردیا ،

سپورٹس ڈائریکٹریٹ کا ایک ملازم جو اس وقت ہاسٹل میں ڈیوٹی پر تعینات ہے ایک دن قبل خصوصی افراد کے مقابلے منعقد کروانے والے آرگنائزر زوار نور کے پاس گئے تھے

اور انہیں کہاتھا کہ میرا نام بھی سپورٹس میں لکھ دینا کہ میں مقابلے میں حصہ لے سکوں جس پر اسے دوسرے دن آنے کا کہا گیا ،

دوسرے دن حیات آباد میں منعقدہ مقابلوں کے دوران وہی اہلکار جو پاﺅں سے معذور ہے زوار نور کے پاس آگیا تو اسے زوار نور نے بتادیا کہ یہ سب کچھ اشفاق کروا رہا ہے

اور میرا اس میں کوئی کردار نہیں حالانکہ یہ تمام مقابلے آرگنائزکرانے کا اعتراف زوار نور بھی کر چکا ہے اور اس سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے پاﺅں سے معذور اہلکار کیساتھ اس طرح کا ڈرامہ آرگنائزر کی جانب سے خصوصی کھلاڑیوں کیساتھ جانبدارانہ رویہ کی عکاسی کررہا ہے.

تعارف: News Editor