سب سے زیادہ رنز کے ساتھ "احمد رضا” سیزن کے بہترین بلے باز قرار

 

احمد رضا سب سے زیادہ رنز کےساتھ سیزن کے بہترین بلے باز قرار

میلبورن(عبدالوحیدربانی)

پاکستانی نژاد ینگ کرکٹر احمد رضا نے ایک ہی سیزن میں بےشمار ریکارڈ اپنے نام کر لئے ہیں۔ احمد رضا نے ہیلی بوری کی طرف سے کھیلتے ہوئے 339 رنز کےساتھ رواں سیزن کے بہترین بلے باز قرار پائے ہے۔

احمد نے جی لونگ کے خلاف سینچری اسکور کی تھی۔ احمد کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہیلی بوری کی ٹیم بہترین ٹیم آف دی ایئر قرار پائی۔

احمد کو جرنی میڈل کیلئے بھی نامزد کر لیا گیا ہے۔ 100 رنز کی اوپننگ شراکت داری کا ایوارڈ بھی احمد نے جیت لیا۔
اس سے قبل بھی احمد متعدد ریکارڈ بنا چکے ہیں اور کامیابیاں سمیٹ چکے ہیں۔

دنیا کرکٹ کے بڑے نام جن میں کیون پیٹرسن، کمار سنگاکارا، دنیش کارتک سمیت دیگر احمد کے انداز کرکٹ سے متاثر ہوچکے ہیں۔

احمد کا کہنا ہے کہ وہ عالمی سطح پر آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میں عثمان خواجہ جبکہ پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم ان کے بہترین کرکٹرز ہیں۔

تعارف: News Editor