سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے انتخابات ؛ پرویز احمد خان پیٹرن بن گئے

سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے انتخابات:پرویز احمد خان پیٹرن بن گئے

ظفر یار خان چیئر مین،شاہ نعیم ظفر صدر،شاہد مسعود سیکریٹری،فرقان حسین خازن منتخب

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ظفریار خان سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے چیئر مین،شاہ نعیم ظفر صدر، شاہد مسعود (کراچی)سیکریٹری اور فرقان حسین(کراچی) خازن منتخب ہو گئے جبکہ پرویز احمد خان پیٹرن بن گئے۔

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی ہدایات کی روشنی میں سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے انتخابات کا انعقاد کیا گیا جس کے لئے جنرل باڈی اجلاس طلب کیا گیا تھا،

اجلاس میں سندھ کے تمام ملحقہ ڈویژنز کے نمائندوں نے بھر پور شرکت کی۔اجلاس میں آئندہ چار سال کی مدت2024تا2028تک کے لئے نئے عہدے داران کا انتخاب کیاگیا۔

تمام عہدے داران کا انتخاب بلا مقابلہ ہوا،انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے پاکستان والی بال فیڈریشن سے ایم جاوید، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن سے محترمہ ثنا علی اور سندھ اسپورٹس بورڈ سے ڈی ایس اواسماعیل شاہ بطور آبزرور اجلاس میں شریک تھے۔

سکھر کے نور حسن بلوچ نو منتخب سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ہونگے جبکہ نائب صدور میں فرخندہ فصیح(کراچی)،انجم زہرہ(کراچی)،آفتاب احمد قریشی(کراچی)،شہباز باجوہ(شہید بے نظیر آباد)،دوست محمد

عامر(لاڑکانہ)،اقبال احمد راجپوت(میر پور خاص) اور رمیز راجا (حیدرآباد)شامل ہیں۔ظفر الدین میمن(سکھر) جوائنٹ سیکریٹری جبکہ محمد جمال خان(کراچی)،کوثر کامران(کراچی)

اور خورشید عالم(کراچی) ایسوسی ایٹ سیکریٹریز منتخب ہوئے۔ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میں عائشہ ارم(حیدرآباد)،نعمان الدین خان(کراچی)،اعجاز احمد دایو(سکھر)،شفیعہ ارشد(میر پور خاص)،طاہر یار خان(کراچی)،شازیہ اکرام(کراچی) اور سعدیہ ناز آفریدی(شہید بے نظیر آباد) شامل ہیں۔

error: Content is protected !!