پشاور سپورٹس کمپلکیس میں خاتون آرچر کوچ کیساتھ بدتمیزی

کرکٹرز کی صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں خاتون آرچر کوچ کیساتھ بدتمیزی ، تیر اندازی کرنے والے بچوں کو بھی ہراساں کیا

پشاور سپورٹس کمپلکیس میں پیش آنیوالے واقعے میں کرکٹ کے نام پر داخل ہونیوالے کھلاڑیوں نے خاتون کوچ کیساتھ بدتمیزی کا مظاہرہ کیا ، گذشتہ روز آرچری کے کھلاڑیوں کیلئے مختص جگہ پر کرکٹ کھیلنے والے دو کھلاڑی آئے تھے جنہیں کرکٹ اکیڈمی میں جانے کی ہدایت کی گئی

تاہم اس موقع پر موجود دونوں کھلاڑیوں نے خاتون کوچ کیساتھ بدتمیزی کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ وہ فیس دیکر یہاں پر آتے ہیں اور آرچری کے کھیل کیلئے یہ جگہ نہیں قبل ازیں انہی کھلاڑیوں نے آرچری کے بچوں کو بھی ہراساں کیا

جس کی ا طلاع سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو کردی گئی جو موقع پر پہنچ گئے تاہم دونوں کرکٹر موقع سے فرار ہوگئے ، بعد ازاں پتہ چلا کہ یہ کھلاڑی مفت میں آتے ہیں اور ان کا کوئی ریکارڈ نہیں ،

پشاور سپورٹس کمپلیکس میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے ان کرکٹرز کی آمد سے جہاں سیکورٹی کی ناقص صورتحال کا پتہ چلتا ہے وہاں پر اس بات کا بھی اندازہ ہوتا ہے کہ اتنے بدتمیزی اور

بدمعاشی کا مظاہرہ کرنے وائے کرکٹرز کو صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں کسی کی سرپرستی حاصل ہے جو یوں دن دیہاڑے بغیر کارڈ کے داخل ہوتے ہیں اور پھر بدمعاشی بھی کر جاتے ہیں.

تعارف: News Editor