نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ : لاہور، کراچی اور راولپنڈی کی کامیابی
کوئٹہ کی ٹیم 53 رنز پر آؤٹ، ارم جاوید اور لائبہ فاطمہ کی نصف سنچریاں
فیصل آباد یکم مئی 2024:ء
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں بدھ کے روز کھیلے گئے میچوں میں لاہور، کراچی اور راولپنڈی نے کامیابی حاصل کرلی۔ بارش اور خراب موسم کی وجہ سے ان میچوں میں نظرثانی شدہ اوورز مقرر کیے گئے۔
اقبال اسٹیڈیم میں لاہور نے پشاور کو 74 رنز سے ہرادیا۔
لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 29 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ ارم جاوید نے 61 رنز اسکور کیے جس میں سات چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
پشاور کی ٹیم 25 اوورز میں 76 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ مومینہ ریاست نے 20 رنز اسکور کیے۔ قرۃ العین نے 23 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
بوہڑانوالی گراؤنڈ میں کراچی نے ملتان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔
ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 32 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر101 رنز بنائے۔ وجیہہ منیر اور صدف شمس نے سولہ سولہ رنز بنائے۔ ماہم منظور نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کراچی نے 18.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ لائبہ فاطمہ نے دس چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئیں۔
جواد کلب گراؤنڈ میں راولپنڈی نے کوئٹہ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔ کوئٹہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 53 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگرز میں نہ آسکی۔ فاطمہ زہرا اور ردا اسلم نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
راولپنڈی نے ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ عائمہ سلیم نے تین چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے۔
مختصر اسکور:
لاہور 150 رنز7 کھلاڑی آؤٹ ( 29 اوورز ) ارم جاوید 61۔
پشاور 76 رنز ( 25 اوورز ) ۔ مومینہ ریاست 20 ۔ قرۃ العین احسن 23/ 3 وکٹ
نتیجہ ۔لاہور نے 74 رنز سے جیتا۔
ملتان 101 رنز7 کھلاڑی آؤٹ ( 32 اوورز ) صدف شمس 16، وجیہہ منیر16، ماہم منظور 16 / 3 وکٹ۔
کراچی 102 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ ( 18.4 اوورز ) لائبہ فاطمہ 53 ناٹ آؤٹ
نتیجہ ۔ کراچی نے 9 وکٹوں سے جیتا۔
کوئٹہ 53 رنز ( 34.1 اوورز ) فاطمہ زہرا شاہ 5 / 3 وکٹ راد اسلم 19 / 3 وکٹ
راولپنڈی 54 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ ( 23.3 اوورز ) عائمہ سلیم 24۔
نتیجہ ۔راولپنڈی نے9 وکٹوں سے جیتا۔