پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024 کے مقابلے نشرپارک سپورٹس کمپلیکس میں شروع

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے مقابلے نشرپارک سپورٹس کمپلیکس میں شروع

افتتاحی روز ٹیپ بال کرکٹ، اتھلیٹکس، باسکٹ بال، ہاکی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اور آرچری کے مقابلے ہوئے
اتھلیٹکس100میٹر ریس میں لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کی حولہ جبکہ 400میٹر ریس میں لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کی امتل الرحمن نے میدان مار لیا

ہاکی میں لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف لاہور کو 12-0،بہاو الدین زکریا یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کو5-0سے شکست دی

باسکٹ بال میں بہاو الدین زکریا یونیورسٹی، ایف سی کالج یونیورسٹی، یونیورسٹی آف سرگودھا اورلاہور کالج فاروومن یونیورسٹی نے اپنے میچز جیت لئے، کرکٹ میں لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی اوریونیورسٹی آف سرگودھا نے اپنے میچز جیت لئے

مقابلوں کے پہلے روز صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان ملک فیصل ایوب کھوکھر نے گیمز کے انتظامات کا جائزہ لیا، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے

لاہور(نوازگوھر)2مئی2024ء۔

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے مقابلے نشرپارک سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئے، مقابلوں میں پنجاب کی20یونیورسٹیوں کی 1300کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں،

مقابلوں کے پہلے روز صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان ملک فیصل ایوب کھوکھر نے گیمز کے انتظامات کا جائزہ لیا، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

افتتاحی روز کرکٹ ٹیپ بال میں لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کو 6وکٹو ں سے شکست دے دی،دوسرے میچ میں یونیورسٹی آف سرگودھا نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی کو58رنر سے ہرادیا،

پنجاب سٹیڈیم میں اتھلیٹکس کے مقابلے ہوئے 100میٹر ریس میں لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کی حولہ نے میدان مار لیا جبکہ پنجاب یونیورسٹی کی سنینا نے دوسری اورگورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی سحر فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، 400میٹر ریس میں لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کی امتل الرحمن پہلے،

سپیریئر یونیورسٹی کی ردا طارق دوسرے اور پنجاب یونیورسٹی کی ملائیکہ تیسرے نمبر پر رہی، جیولن تھرومیں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی یسرا ایوب نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے،

جبکہ پنجاب یونیورسٹی کی آمنہ عظمت دوسرے اور بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کی ثانیہ مظہر تیسرے نمبر پر رہی ہیں،اسی طرح شاٹ پٹ کے مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی کی نورالصبا نے میدان مارلیا

جبکہ لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی کی ایمن محمود نے دوسری اور فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی کی نازیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہاکی کے میچز ہوئے، پہلے میچ میں لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف لاہور کو 12-0سے شکست دے دی ہے، لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی کی عریبہ سرور نے 6، رخسار اسلم نے 3،سائرہ مراد نے 2جبکہ لائبہ نے ایک گول کیا ہے،

دوسرے میچ میں بہاو الدین زکریا یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کو5-0سے ہرادیا ہے، بہاو الدین زکریا یونیورسٹی کی جانب سے بشری فاروق اور اقصٰی مہروز نے دو، دو جبکہ کپتان نورالعین نے ایک گول کیا ہے،

تیسرے میچ میں سپیریئر یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف سرگودھا کو 16-0سے شکست دے دی ہے، سپیریئر یونیورسٹی کی شارقہ سرور نے 11، مریم حنیف نے2جبکہ حبا، عابدہ پروین اور اقصیٰ پروین نے ایک ایک گول کیا۔

جمنازیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس باسکٹ بال کے مقابلے جاری رہے، پہلے بہاو الدین زکریا یونیورسٹی نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی کو30-0سے ہرادیا،

دوسرے میچ میں ایف سی کالج یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسزکو 32-2سے شکست دے،تیسرے میچ میں یونیورسٹی آف سرگودھا نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کو 37-4سے شکست دے دی،

چوتھے میچ میں لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی نے یونیورسٹی آف لاہور کو39-19سے ہرادیا۔

تعارف: News Editor