انٹر مدارس گیمز، بنوں ریجن نے ٹرافی اپنے نام کرلی
پشاور(امجد علی خان)
ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس کے زیر اہتمام جاری خیبر پختونخوا انٹرمدارس گیمزبنوں ریجن نے جیت لی بنوں نے کرکٹ اور والی بال میں پہلی پوزیشن حاصل کی، سوات نے دوسری اور ڈی آئی خان تیسرے نمبر پر رہی،
طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پشاور میں انٹر مدارس گیمز کے سلسلے میں فٹبال کا فائنل ڈی آئی خان اور سوات ریجن کے درمیان کھیلاگیا جس میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کامظاہرہ پیش کیا،
آخر میں پینلٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے ڈی آئی خان نے پانچ چار سے ٹرافی اپنے نام کرلی، پی ایس بی جمنازیم میں والی بال فائنل میں بنوں نے سوات کو تین صفر سے شکست دی سکور 25-15,25-19 اور 25-12 رہا،
اسی طرح اسلامیہ کالج گراؤنڈ پر منعقدہ کرکٹ فائنل سوات اور بنوں ریجن کے درمیان کھیلاگیا جس میں بنوں ریجن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اورز میں 129 رنز بنائے جس میں ثاقب 25، الطاف 19 اور اکرام 17 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے،
جواب میں بنوں ریجن کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 116 پر آؤٹ ہوگئی، بنوں کی طرف سے فواد 21 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے،
انٹر مدارس گیمز کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر آپریشن عزیز اللہ اور ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع رضی اللہ خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن جمشید بلوچ،ڈائریکٹرسلیم رضا، ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرھان،ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ ڈاکٹر حضرت اللہ خان،
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور گل رخ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں، انٹر مدارس گیمز میں صوبے کے سات ریجن سے چار سو کھلاڑیوں نے والی بال، کرکٹ اور فٹبال گیمز میں حصہ لیا۔