نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ; ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم کی شاندار جیت

نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نے پاکستان نیوی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نے پاکستان نیوی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا ہے۔

اس موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی کا تعارف ماشا یونائیٹڈ فٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم کے صدر رانا محمد اشرف خان نے تعارف کروایا۔

گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں نیشنل چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا ایک اہم میچ ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم میں کھیلا گیا جس میں ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نے پاکستان نیوی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا ہے۔

وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔ دوسرا ہاف ختم ہونے سے چند منٹ قبل ماشا یونائیٹڈ نے گول کرکے مقابلہ 0-1 کر دیا ہے۔ جو مقررہ وقت تک جاری ہے۔

میچ کمشنر کے فرائض اصلاح الدین نے انجام دیئے۔پاکستان نیوی کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول مجاہد نے کیا۔

(آج) ہفتہ کو چار میچ کھیلے جائیں گے۔ ایشیا گھی ملز کا مقابلہ پاکستان ریلویز سے، پاکستان ائیر فورس کا مقابلہ ایس اے گارڈن، پاکستان واپڈا کا مقابلہ پاکستان پولیس سے اور اوٹا کرین کا مقابلہ ویلیو ایس ٹی سے ہوگا۔

تعارف: News Editor