نیشنل چیلنج کپ 2023 کے فائنل راؤنڈ کے تیسرے روز مزید چار میچز کا فیصلہ

اسلام آباد کے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں نیشنل چیلنج کپ 2023 کے فائنل راؤنڈ کے تیسرے روز مزید چار میچز کا فیصلہ ہو گیا۔

پہلے میچ میں ماشا یونائیٹڈ نے پاکستان نیوی کو 1-0 سے شکست دی۔ میچ کا واحد گول مجاہد حسین نے کیا۔ دوسرے میچ میں پاکستان آرمی اور ایچ ای سی کے درمیان مقابلہ ہوا

جس میں پاکستان آرمی نے 3-1 کی سکور لائن کے ساتھ فتح حاصل کی۔ افضال، عمیر اور حارث نے پاک فوج کے لیے 1،1 گولکیا، جب کہ محمد انعام ایچ ای سی کے لیے ایک گول کرنے میں کامیاب رہے۔

تیسرے میچ میں کے آر ایل نے ایس اے فارمز پر 3-0 کی برتری حاصل کی۔ نجیب اللہ نے دو گول کیے، وقار نے ایک اور گول کا اضافہ کرتے ہوئے فائنل اسکور کو 3 تک پہنچا دیا۔

چوتھے میچ میں پاکا نے نمسو کے خلاف 2-1 کے ساتھ فتح حاصل کی۔ شارب خان نے اپنی ٹیم کے لیے دو اہم گول کیے

تعارف: News Editor