پی ایف ایف کے زیر اہتمام 3روزہ ٹیلنٹ ہنٹ ورکشاپ اسلام آباد میں ہوگی۔

پی ایف ایف کے زیر اہتمام 3روزہ ٹیلنٹ ہنٹ ورکشاپ 4سے 6مئی تک اسلام آباد میں ہوگی۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے نامور سکاﺅٹنگ اسپیشلسٹ ڈیرک براگ کی نگرانی میں ہونے والے ایونٹ کا مقصد پاکستان کے مختلف علاقوں سے باصلاحیت فٹبالرز کی تلاش اور صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے تربیت فراہم کرنا ہے۔

پی ایف ایف کے تحت اپنی نوعیت کی پہلی ورکشاپ میں ملک بھر سے آنے والے شرکاءٹریننگ حاصل کریں گے۔ اس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت فٹبالرز کو برابر کے مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی،

آگے چل کر یہی کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کا خواب بھی دیکھ سکیں گے۔ ورکشاپ کے جامع پروگرام میں فٹبالرز کی مہارت کو جانچنے کے معیارات سمیت ایسی معلومات فراہم کی جائیں گی

جن سے کھیل کے فروغ میں موئثر کردار ادا کرنے میں مدد ملے گی، یہاں حاصل ہونے والے علم کی بدولت شرکاءکو زیادہ پراعتماد انداز میں نئے عزم کے ساتھ فٹبال کی دنیا میں اپنا سفر جاری رکھنے کا موقع ملے گا۔

تعارف: News Editor