نائب صدر بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی شرکت حکومت سے مشروط ہے۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے پیر کو کہا کہ حکومت کی اجازت کے بعد ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کو اگلے سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان بھیجا جائے گا۔
بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے آج یہاں کہاکہ "چیمپئنز ٹرافی کے معاملے میں ہم وہ کریں گے جو حکومت ہم سے کرنے کو کہے گی۔ ہم اپنی ٹیم تبھی بھیجتے ہیں جب حکومت ہمیں اجازت دیتی ہے۔ ہم حکومت کے فیصلے پر عمل کریں گے۔‘‘
یاد رھے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کر رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس ٹورنامنٹ کو اپنی جگہ پر کرانے کی تیاریاں شروع کر دی ہے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ تاہم ابھی تک ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔