روپ سکیپنگ چیمپئن شپ میں 2گولڈ اور 4 سلور میڈیلز جیتنے والی ٹیم وطن پہنچ گئی

پاکستان نےساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ میں2گولڈ اور4سلورمیڈیلزجیت لئے۔

روپ سکیپنگ چیمپئن شپ میں2گولڈ اور4سلورمیڈیلز جیتنےوالی ٹیم وطن پہنچ گئی،کراچی جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کااستقبال کیا گیا۔

انڈر 10 گرلز، 10باؤنس ہوپ ایونٹ میں ماورا سعید نےگولڈ میڈل حاصل کیا،انڈر 13بوائز 30سیکنڈ اسپیڈ ایونٹ میں محمدحسین نےڈبل ایونٹ میں گولڈمیڈل حاصل کیا۔

محمد حسین3منٹ برداشت ایونٹ میں سلور میڈل حاصل کرکے وطن پہنچے ہیں،انڈر13گرلز فری اسٹائل اسپیڈ ایونٹ میں سیدہ وریشہ نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

پاکستان روپ سکپنگ ٹیم نے امریکہ میں ورلڈ جونیئر روپ اسکیپنگ چیمپئن شپ 2024 کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ٹیکنیکل کمیٹی کی سربراہ محترمہ سوسن جنوبی کوریا اور ممبران نیپال، بھارت اور بھوٹان، سری لنکا۔ اور شرکت کرنے والی ٹیمیں پاکستان، بھارت، نیپال، سری لنکا، بھوٹان ہیں

ایونٹ میں 18 کیٹیگریز اور پاکستانی ٹیم نے 6 کیٹیگریز میں حصہ لیا۔ محمد سلیم ٹیم منیجر اور کھلاڑی حفصہ سلیم، مروہ کامران، سید وریشہ، محمد حسن۔

error: Content is protected !!