سکواش کے فروغ و ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں، داؤد خان

پشاور(سپورٹس رپورٹر)صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر و سیکرٹری ہائر ایجوکیشن داؤد خان نے کہا ہے کہ سکواش کے فروغ و ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں گراس روٹ لیول پر کام کررہے ہیں اور جلد ہی پشاور میں انٹرنیشنل سکواش مقابلے کرائیں گے وہ گزشتہ روز سکواش لیجنڈ قمرزمان اورمحکمہ تعلیم حکام کیساتھ ملاقات میں تبادلہ خیال کررہے تھے انہوں نے کہا کہ گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ کی تلاش شروع کی گئی اور اس سلسلے میں محکمہ تعلیم نے بھرپور تعاون کیا جس پر ان کے شکرگزار ہیں‘سکولوں کی سطح پر ٹیلنٹ تلاش کیا جارہا ہے

 

 

ہم نے سکولوں سے بہترین کھلاڑیوں کو اٹھایا اور سپورٹس کمپلیکس میں ٹریننگ دی اور ان کے درمیان میچ بھی کرائے جس سے ہمیں اچھے کھلاڑی ملے ہیں ان کی مزید گرومنگ کی جائے گی یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا‘ صدرایسوسی ایشن داؤد خان نے کہا کہ پشاور میں انٹرنیشنل سکواش مقابلوں کے لئے منصوبہ بندی کررہے ہیں اور اس سلسلے میں حکومتی سطح پر بھی بات چیت ہوگی گورنر اور وزیراعلی کے پی سے بھی بات چیت کی جائے گی۔

error: Content is protected !!