محسن نقوی کا نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم کا دورہ ، تین ماہ میں فلڈ لائٹس لگانے کا اعلان

پی سی بی چیئرمین کا تین ماہ میں بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا اعلان اور اسٹڈیم کی حالت بہتر بنانے کیلئے ہدایات دیں

(رپورٹ اسپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد)

کوئٹہ: تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم کا دورہ ، سابق نگران وزیراعظم سینٹر انوار الحق کاکڑ بھی ہمراہ تھے۔

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین کرکٹ بورڈ پاکستان(پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا تھا ترقی کے سفر میں بلوچستان کا اہم کردار ہے

اور وزیراعلی بلوچستان سے خصوصی ملاقات میں بلوچستان میں کرکٹ کو بحال کرنا اور پی ایس ایل کے میچز بھی کوئٹہ میں کروانے پر بھی کام کررہے ہیں اور انشاء اللہ بلوچستان کے ساتھ اب زیادتی نہیں ہوگی۔

انکا مذید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں بلوچستان میں کرکٹ کو صحیح معنوں میں فروغ ملے تاکہ یہاں کے نوجوان کھلاڑیوں میں مایوسی ختم ہو بگٹی اسٹیڈیم کو ایک معیاری اور اسٹیڈیم بنانے کیلئے ہدایات جاری کرنے کی ہدایت دیں

انہوں نے کہا بلوچستان کے عوام کو کرکٹ سے پیار ہے اور کرکٹ کو پسند کرتے ہیں ہماری کوشش ہوگی یہاں پر کھیلوں کے میدان آباد ہوں اور نوجوان کھلاڑیوں کو انکے ٹیلنٹ میں مذید نکھارنے کا موقع ملے۔

انہوں نے کہا تین ماہ میں بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا اعلان کرتے ہوئے اسٹیڈیم کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا بگٹی سٹیڈیم میں سہولیات کو کم سے کم وقت میں بہتر کیا جائے گا، بلوچستان اور کوئٹہ کے عوام کے لیے کرکٹ کے قومی اور بین الاقوامی میچز بھی کرائے جائیں گے۔

تعارف: News Editor