پہلے انٹر ڈیپارٹمنٹ ٹینس کپ میں ایئر فورس نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا،
واپڈا نے سلور جبکہ آرمی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
آخری روز ایئر فورس نے واپڈا کو دو صفر اور سوئی ناردرن نے نیوی کو ایک صفر سے شکست دی۔پہلے سنگلز میں ایئرفورس کے یوسف خلیل نے واپڈا کے محمدعابد کو چھ دو، چھ چار سے شکست دی۔
دوسرے سنگلز میں ایئرفورس کے محندشعیب نے واپڈا کے عقیل خان کو سات پانچ، چھ چار سے شکست دی۔ دوسری گیم کے پہلے سنگلز مقابلے سوئی ناردرن کے احمدبابر نے نیوی کے فیضان فیاض کو چھ دو، چھ تین سے شکست دی۔
دوسرے سنگلز میں سوئی ناردرن کے ثاقب حیات نے نیوی کے اسدزمان کو چھ تین، پانچ سات، چھ چار سے شکست دی۔انعامی رقم میں ائیر فورس کو ڈیڑھ لاکھ روپے،واپڈا کو ایک لاکھ روپے جبکہ آرمی کو پچاس ہزار روپے ملی ڈیپارٹمنٹس کے کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم کیے۔
صدر پی ٹی ایف اعصام الحق اور سابق صدر پی ٹی ایف سلیم سیف اللہ نے کی ۔کپ کے آخری روز طلبا نے بھی ٹینس کمپلیکس کا دورہ کیا۔
صدر پی ٹی ایف نے کہا کہ ٹینس کی تاریخ میں پہلی بار ڈیپارٹمنٹس کے لیے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا، مستقبل میں مزید ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹس کو شیڈول کیاجائیگا