واپڈا نے ایک مرتبہ پھرکامیابی سے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے53ویں قومی جمناسٹک چیمپئین شپ جیت لی۔
واپڈا کے کھلاڑیوں نے چیمپئین شپ میں مجموعی طور پر 6 سونے، 4 چاندی اور4کانسی کے تمغے حاصل کئے جبکہ آرمی نے 2 سونے، 2 چاندی اور 4 کانسی کے تمغوں کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔
واپڈا کے محمد افضل چیمپئین شپ کے بہترین جمناسٹ قرار پائے۔ واپڈا نے پومل ہارس، رنگز، والٹ،ہوریزنٹل بار اور ٹیم کیٹگریز میں گولڈ میڈل، پومل ہارس، والٹ، پیرالل باراور فلور کیٹگری میں سلور میڈل،
جبکہ پیرالل بار، فلوراور ہوریزنٹل بارکی کیٹگریز میں کانسی کے تمغے حاصل کئے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے
جنہوں نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔2 روزہ چیمپئن شپ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوئی۔ چیمپئین شپ میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں بلوچستان، پنجاب، خیبر پی کے، سندھ، پاکستان آرمی، ریلویز، پولیس اور واپڈا شامل ہیں۔