پاپوا نیوگنی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا

پاپوا نیوگنی نے 2024 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں یہ ملک دوسری مرتبہ شرکت کر رہا ہے۔

 ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاپوا نیو گنی کی 15 رکنی ٹیم کی قیادت اسد والا کریں گے۔ جبکہ لیگ اسپن آل راؤنڈر سی جے امینی کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پاپوا نیوگنی اسکواڈ: اسد والا (کپتان)، سی جے امینی (نائب کپتان)، ایلی ناؤ، چاڈ سوپر، ہلا ویرے، ہیری ہیری، جیک گارڈنر، جان کاریکو، کبوا واگی موریا، کپلنگ ڈوریگا، لیگا سیاکا، نارمن وانووا، سیما کامیا، سیسے باؤ، ٹونی یورا

پاپوا نیوگنی ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 2 جون کو میزبان ویسٹ انڈیز کے ساتھ کرے گی، اس کے بعد وہ 5 جون کو یوگنڈا سے مقابلہ کرے گی۔

یہ دوسرا موقع ہوگا جب پاپوا نیوگنی کی ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔

تعارف: News Editor