پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کا 56واں اجلاس کل راولپنڈی میں ہوگا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کانگریس کا 56واں اجلاس کل 9 مئی کو راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں ملک بھر سے پی ایچ ایف کانگریس کے اراکین شرکت کرینگے۔

سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسین

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا 56واں کانگریس اجلاس کل 9 مئی کو ایس آئی آر فارم ہاوس راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں ملک بھر سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کانگریس ممبران شرکت کرینگے۔

ایجنڈا میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے گذشتہ اجلاس کی توثیق، پی ایچ ایف کارکردگی رپورٹ، سپورٹس ایونٹس اور ان سے مربوط سالانہ بجٹ کی منظوری سمیت پی ایچ ایف آئین اور فنانشل رولز پر بحث شامل ہے۔

ایجنڈا میں کھلاڑیوں کے معاوضہ میں اضافہ پر نظر ثانی، بیرونی اداروں کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اندرونی معاملات میں مداخلت،

متوازی تنظیم سازی کے معاملہ اور اسکے تدارک کے لئے اقدامات کی منظوری سمیت آڈیٹرز کے تقرر اور دیگر اہم معاملات کو ایجنڈا کا حصہ بنایا گیا ہے۔

error: Content is protected !!