صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرنے جدید کنٹیکٹ باڈی سپورٹس سنٹر کا افتتاح کردیا

صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرنے جدید کنٹیکٹ باڈی سپورٹس سنٹر کا افتتاح کردیا

کنٹیکٹ باڈی سپورٹس سنٹر72ملین روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے،جس میں باکسنگ، جوڈو،ووشو، جوجسٹو، کراٹے ودیگرگیمز ہوسکتی ہیں،وزیرکھیل پنجاب

سالانہ پروگرام میں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے والے کمپلیکس کو بحال کرنے جارہے ہیں، اگر سپورٹس کمپلیکس کھنڈرات نہ بنے ہوتے تو مریم سپیڈ دوگنا ہوتی، ملک فیصل ایوب کھوکھر

پنجاب گیمز کرانے جارہے ہیں جس میں 16گیمز کی رجسٹریشن جلد شروع کررہے ہیں، ان گیمز میں 10لاکھ یوتھ کو اینگیج کیا جائے گا، وزیرکھیل پنجاب ملک

وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صوبہ بھر میں 91آؤٹ ڈور سپورٹس کمپلیکس اور دو دہائیوں سے رکا ہوا سکواش کمپلیکس80کروڑ روپے سے ایک سال میں مکمل کریں گے،فیصل ایوب کھوکھر

سپورٹس بورڈ پنجاب کی تمام سہولیات عوام کیلئے ہیں، ان سہولیات پر ہر کوئی سپورٹس ایونٹ کروا سکتا ہے، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب سپورٹس کی ترقی کیلئے کام کررہا ہے،ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال

لاہور(نوازگوھر)9مئی 2024ء۔

صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرنے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں جدید کنٹیکٹ باڈی سپورٹس سنٹر کا افتتاح کردیا، صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرنے ربن کاٹ کر افتتاح کیا،

اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال اورڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال بھی موجود تھے،

صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرنے افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ کنٹیکٹ باڈی سپورٹس سنٹر72ملین روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے،

جس میں باکسنگ، جوڈو،ووشو، جوجسٹو، کراٹے ودیگرگیمز ہوسکتی ہیں،کنٹیکٹ باڈی سپورٹس سنٹرکو3ماہ کی مختصر مدت میں مکمل کیا گیاہے،وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صوبہ بھر میں 91آؤٹ ڈور سپورٹس کمپلیکس ایک سال میں بنانے جارہے ہیں،

دودہائیوں سے رکا ہوا سکواش کمپلیکس80کروڑ روپے سے ایک سال میں مکمل کریں گے،وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق تمام پراجیکٹس مقررہ مدت میں مکمل کررہے ہیں،

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے خوبصورت جمنازیم تعمیرکرائے تھے جو اب کھنڈات کا منظر پیش کررہے ہیں،سالانہ پروگرام میں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے والے کمپلیکس کو بحال کرنے جارہے ہیں،

اگر سپورٹس کمپلیکس کھنڈرات نہ بنے ہوتے تو مریم سپیڈ دوگنا ہوتی،نئے سپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،

وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرنے مزید کہا ہے کہ پنجاب گیمز کرانے جارہے ہیں جس میں 16گیمز کی رجسٹریشن جلد شروع کررہے ہیں، ان گیمز میں 10لاکھ یوتھ کو اینگیج کیا جائے گا،

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024ء کا کامیاب انعقاد ہوچکا ہے، جس میں 1300کھلاڑی شرکت کرچکے ہیں۔
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی تمام سہولیات عوام کیلئے ہیں،

ان سہولیات پر ہر کوئی سپورٹس ایونٹ کروا سکتا ہے، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب سپورٹس کی ترقی کیلئے کام کررہا ہے۔

افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، پراجیکٹ ڈائریکٹر قیصر رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد و دیگر بھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!