آرایس اور پشاور کی ہدایت پر ہاکی ٹرائلز پانچ مختلف مقامات پر ہونگے

آرایس اورپشاور کی ہدایت پر ہاکی ٹرائلز پانچ مختلف مقامات پر ہونگے

ریجنل سپورٹس آفیسر پشاور کاشف فرحان کی ہدایت پر آج پانچ مختلف اضلاع میں ہاکی کے کھلاڑیوں کیلئے ٹرائلز ہونگے ، شام چار بجے ہونیوالے ٹرائلز کی نگرانی کیلئے کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں

یہ کمیٹی ہاکی کے کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی ، ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی عمروں کے حوالے سے تبدیلی کی گئی ہیں اور اس حوالے سے باقاعدہ آگاہ کیا گیا ہے

کہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ اس مرتبہ انڈر 23 کے مقابلے منعقد کروا رہی ہیں اس لئے ہاکی کے کھلاڑیوں کی عمروں کا انتخاب بھی انڈر 23 سے ہی کیا جائیگا

آر ایس او پشاوکاشف فرحان کے مطابق پشاور ، نوشہرہ ، چارسدہ، خیبر اور مہمند میں ٹرائلز شام چار بجے ہونگے اور میرٹ پر ہی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا ،

ان کے مطابق قبل ازیں انڈر 17کی ٹیموں کا انتخاب کیا جانا تھا تاہم اب چونکہ مقابلے انڈر 23 کے کروانے کا فیصلہ ہوا ہے اسی بناءپر اب ریجنل ٹیم کیلئے انڈر 23کی ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا ،

نوشہرہ میں ہاکی گراﺅنڈ ، سمیت چارسدہ میں عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس اور پشاورمیں لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں انڈر 23کے کھلاڑیوں کیلئے ٹرائلز ہونگے جبکہ مہمند اورخیبر میں واقع کمپلیکس میں ٹرائلز کئے جائیں گے

error: Content is protected !!