آل کراچی پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں،نادرن جیم خانہ اور فیصل جیم خانہ کی فتح

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت اور رائزنگ اسٹار سی سی کے زیر اہتمام جاری آل کراچی پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2میچز کے فیصلے ہوگئے۔ناردرن جیم خانہ نے نارتھ شائر کو 9وکٹ سے شکست دی جبکہ فیصل جیم خانہ نے ینگسٹر جیم خانہ کیخلاف 8وکٹوں آسان کامیابی حاصل کی۔فراز حسین اور صہیب شکیل کی نصف سنچریاں‘ محمد زاہد کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔ کے سی سی اے اسٹیدیم پر نارتھ شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35.2اوورز میں تمام وکٹوں پر 141رنز بنائے۔

ابرار وارثی نے 38رنزاورطارق اورنگزئی نے 30رنز اسکورکئے۔ مشتاق کلہوڑو نے 29رنز پر 3وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ راشد حنیف اور رانا شہباز کو2,2وکٹ ملے۔ نادرن جیم خانہ نے مطلوبہ ہدف 14.5اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 144رنزبناکر حاصل کرلیا۔انوپ روی 49رنز اور رمیز عزیز 44رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ارسلان حنیف نے 57رنز پر حریف ٹیم کی واحد وکٹ حاصل کی۔ایمپائرز محمد اصغر اور محمد ریحان جبکہ سید مستجاب عالم آفیشل اسکورر تھے۔لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر ینگسٹر جیم خانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 29.2اوورز میں 133رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

محمد زاہد نے 54رنز اور فیصل رحمن نے 25رنز کی اننگز کھیلی۔ شاہ زیب احمد نے 13رنز اور اسد اللّٰہ غوری نے 22رنز کے عوض 3,3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فیصل جیم خانہ نے جوابی اننگز میں 19.4اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 137رنز بنا کر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ فراز حسین نے 57اور صہیب شکیل نے 51رنز کی کامیاب اننگز کھیلی۔ طحہ غوری نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ایمپائرز اختر قریشی اور محمد اسلم جبکہ صغیر احمدآفیشل اسکورر تھے۔

error: Content is protected !!